لاہور(ممتازنیوز)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) نوجوانوں اور خواتین کی سب سے بڑی نمائندہ جماعت ہے، نواز شریف کی قیادت میں ایک بار پھر پاکستان، نوجوان اور خواتین کی ترقی کا سفر شروع کریں گے،نوجوانوں اور خواتین کی ہر سطح پر نمائندگی بڑھائیں گے، نواز شریف کی قیادت میں نوجوانوں اور خواتین کی ترقی کے لئے ہمیشہ سے بڑھ کر اقدامات کریں گے، ان خیالات کااظہار انہوں نےاپنی زیرصدارت منعقدہ مسلم لیگ (ن) کے یوتھ اور وومن ونگ کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں تنظیمی امور اور عام انتخابات کی تیاریوں پر مشاورت ہوئی ،مریم نواز شریف نے وارڈ لیول تک تنظیم مکمل کرنے ،میرٹ، کاکردگی، نظریاتی وابستگی اور قربانیاں دینے والے کارکنوں کو اوپر کی سطح پر لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ نوجوانوں اور خواتین کی معاشی ترقی، روزگار اور ہنر مند بنانے کے لئے تاریخی پیکج دیں گے، تعلیم، صحت اور کھیل کے شعبوں میں مواقع دیں گے،اپنا کاروبار شروع کرنے کے لئے وسائل فراہم کریں گے، نوجوانوں کا مستقبل صرف نواز شریف روشن کر سکتا ہے، خواتین کے لئے معاشرے میں یکساں مواقع کی فراہمی یقینی بنائیں گے، خواتین اور نوجوانوں کے لئے تعلیم، صحت اور روزگار کے تین نکات پر پالیسی بنائیں گے، سٹارٹ اپس کی حوصلہ افزائی کریں گے، خواتین کو امپاور کرکے پاکستان کو امپاور کریں گے، نوجوان اور خواتین کو ہنر مند بنائیں گے، انتخابی مہم میں نوجوان اور خواتین مرکزی کردار ادا کریں گے، یوتھ اور وومن ونگز کے عہدے داروں اور کارکنوں نے مسلسل حوصلہ افزائی پر مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا
نوجوانوں کا مستقبل صرف نواز شریف روشن کر سکتا ہے، مریم نواز








