بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شاہد خاقان فیض آباد دھرنا تحقیقاتی کمیشن کے سامنے پیش، سوالنامہ دے دیا گیا

اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی فیض آباد دھرنا تحقیقاتی کمیشن کے سامنے پیش ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق دھرنا کمیشن نے تحقیقات کیلئے شاہد خاقان عباسی کو سوالنامہ دیا، انہیں 4 صفحات پرمشتمل سوالنامہ دیا گیا۔
چارصفحوں پر مشتمل سوالنامہ پر 32 کے قریب سوالات ہیں۔
اس حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھاکہ مجھے کمیشن کی جانب سے ایک ٹیلی فون کال پربلایا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ دھرنا ختم کرنے کیلئے معاہدہ حکومت کی جانب سے کیا گیا، دھرنے میں اگرکسی نے قانون توڑا تو قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ معاہدے کا ڈرافٹ میں نے نہیں دیکھا، دھرنا ختم کرانےکا فیصلہ حکومت کا تھا۔