بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی: بیوی اور 3 بچوں کے قتل میں شوہر ملوث نکلا

کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں بیوی اور 3 بچوں کے قتل کی واردات میں مبینہ طور پر شوہر ملوث نکلا۔

پولیس کے مطابق قتل کا مقدمہ سُسر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، ملزم نشے کا عادی ہے اور بیانات میں بھی تضاد ہے۔

اس کیس سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے جانے پر ملزم بیانات بھی بدلتا رہا اور وہ 5 سال سے کرسٹل کا نشہ کر رہا ہے۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے آلۂ قتل برآمد نہیں ہو سکا ہے تاہم اس کی تلاش جاری ہے۔