بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اکبر ایس بابر ایک سچا اور مخلص شخص ہے، سعید اللہ نیازی کااکبرایس بابرکی حمایت کااعلان

اسلام آباد(ممتازنیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنمار پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اور عمران خان کے سگے چچا کے بیٹے سعید اللہ خان نیازی نے اکبرایس بابرکی حمایت کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کو آج جن مشکلات کا سامنا ہے، اس کی ذمہ داری پارٹی کی ناقص قیادت پر ہے،پارٹی بنانے میں خون پسینہ دینے والے ورکرز کے لئے یہ صورتحال باعث تشویش ہے،جمعرات کوکارکنوں کے نام ویڈیوپیغام میں سعیداللہ نیازی نے کہاکہ عمران خان کے سامنے ہمیشہ سچ بولا جو کڑوا ہوتا ہے،آج نہیں تو کل یہ سچ دنیا کے سامنے آہی جائے گا ، پی ٹی آئی کو مزید تباہی سے بچانا چاہتے ہیں ، پی ٹی آئی کسی شخصیات کی ملکیت نہیں ،پی ٹی آئی کسی ایک شخص کو اقتدار میں لانے کے لئے نہیں بنائی تھی،پی ٹی آئی بنانے کا مقصد معاشرے میں بہتری لانا تھا، انتشار پھیلانا نہیں تھا، پارٹی ورکرز کو اپنے مفاد کے لئے استعمال کیاگیا ، نوجوانوں کو گمراہ کیاگیا جس میں خاندان کے بچے بھی شامل ہیں ، پی ٹی آئی کو بچانے کے لئے گزشتہ کل بھی اکبر بابر کے ساتھ کھڑا تھا، آج بھی ساتھ کھڑا ہوں ، ہم سب کو مل کر پارٹی کو بچانا ہے، اصلاح کی طرف لیجانا ہے ، اللہ تعالی ہمیں اس مشن میں کامیاب کرے ،