بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بیٹے کا جذباتی پیغام پڑھ کر رونالڈو کی والدہ رو پڑیں

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے گذشتہ برس 31 دسبر کو اپنی والدہ کو جذباتی پیغام بھیجا تھا جس کو پڑھ کر ان کی والدہ رو پڑی تھیں۔

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی بہن نے اپنی والدہ کی جذباتی ہونے والی ویڈیو تصویر و ویڈیو شیئرنگ ایپ پر شیئر کی ہے جس کو بڑے پیمانے پر شیئر کیا جارہا ہے۔

گذشتہ برس 31 دسمبر کو رونالڈو نے اپنی والدہ کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی تھی جس کو پڑھ کر ان کی والدہ رو پڑی تھیں جبکہ ان کے اس ردعمل نے مداحوں کے بھی دل جیت لیے ہیں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ’دنیا کی بہترین ماں کو سالگرہ مبارک، میری ماں نے کبھی مجھے ہارنا نہیں سکھایا، میں آپ سے بہت پیار کرتا ہوں‘۔

واضح رہے کہ رونالڈو کی اس پوسٹ کو سوشل میڈٰیا پر کافی مقبولیت حاصل ہوئی تھی جبکہ ان کی پوسٹ پر 80 لاکھ سے زائد لائکس موجود ہیں۔