بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

محترمہ بینظیر بھٹو زیرک اور بالغ النظر سیاستدان، 2 دسمبر 1988 کا دن ایک یادگار دن کے یاد رکھا جائے گا، راجہ پرویز اشرف

لاہور(ممتازنیوز )سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم کے طور پر حلف اٹھانے کے دن کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہاکہ 2 دسمبر 1988 کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم کے طور پر عہدے کا حلف اٹھایا، 2 دسمبر 1988 کو پاکستانی عوام نے پاکستان پیپلز پارٹی کو اپنا حقیقی نمائندہ جماعت کے طور اقتدار سونپا،محترمہ بینظیر بھٹو کی جمہوریت کی بحالی اور فروغ کے لیے جدوجہد اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، 2 دسمبر 1988 کا دن ایک یادگار دن کے یاد رکھا جائے گا،ہفتہ کواپنے پیغام میں سپیکرقومی اسمبلی نے کہاکہ آج کے دن محبوب قائد چیئرپرسن پی پی پی محترمہ بینظیر بھٹو نے اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم کے طور پر اپنے عہدے کا حلف اٹھایا، پاکستان کی غیور عوام نے 16 نومبر 1988 کے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا،شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت سنبھالی، شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ملک میں جمہوریت کی بحالی اور فروغ کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں،پاکستان پیپلز پارٹی کے بانیان نے ملک میں جمہوریت کی بحالی کیلئے قید و بند کی طویل صعوبتیں برداشت کیں، محترمہ بینظیر بھٹو زیرک اور بالغ النظر سیاستدان تھیں،محترمہ بینظیر بھٹو نے مشکل وقت میں ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالی،محترمہ بینظیر نے کروڑوں عوام کی محبوب لیڈر ہونے کا اعزاز حاصل کیا، پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی طاقت پر یقین رکھتی ہے،پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی طاقت کے بل بوتے پر اقتدار حاصل کیا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی رائے کا احترام کرتی ہے، منصفانہ اور شفاف انتخابات کسی بھی معاشرے میں موثر طرز حکمرانی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،پاکستان میں جمہوریت کے تسلسل کیلئے شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ویژن کو اپنانے کی ضرورت ہے۔