بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آج تحریک انصاف میں انٹراپارٹی الیکشن نہیں فراڈ ہواہے ،اکبرایس بابر

اسلام آباد(ممتازنیوز )پاکستان تحریک انصاف کے با نی رہنماء اکبرایس بابر نے کہاکہ انٹراپارٹی الیکشن میں پی ٹی آئی کے اپنے آئین کی خلاف ورزی ہوئی ،آج تحریک انصاف انٹراپارٹی الیکشن میں فراڈ ہواہے ،جولیڈر وکلاء کی شکل میں برآمد ہوئے ہیں وہ کارکنوں کواہمیت نہیں دیتے ،ہفتہ کواسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پارٹی کے بانی رہنما ء نے کہاکہ آج جمہوریت کے نام پرایک ناٹک کیاگیا،بند کمروں میں بیٹھ کرکچھ لوگ فیصلے کررہے ہیں ،آج ثابت ہوگیا یہ لوگ کارکنوں کواہمیت نہیں دیتے ،نہ ووٹرز لسٹ نہ ورکرز کوموقع دیاگیاکہ کاغذات نامزدگی جمع کراتے ،پی ٹی آئی آج نہیں پہلے بھی ہائی جیک ہوئی تھی ،دھاندلی اورکرپشن کی نشاندہی کرنے پرجسٹس وجیہہ الدین کوہٹادیاگیا،انٹراپارٹی الیکشن کو مکمل طور پرمستردکرتے ہیں ،آج آئین اورجمہوریت کی دھجیاں اڑائی گئیں ،آج چند وکلاء نے تحریک انصاف کوہائی جیک کیا،پی ٹی آئی کے انتخابی نشان بلے کے لیے خطرات بڑھ گئے ہیں ،2013میں پی ٹی آئی کے جوالیکشن ہوئے اس میں دھاندلی اورکرپشن ہوئی ،جن کنگلوں نےپارٹی کوہائی جیک کیاوہ اب ارب پتی ہوگئے ہیں ،جو لوگ پہلے کرپشن کی وجہ سے ایزی لوڈ تھے وہ اب ڈائون لوڈ ہوچکے ہیں ،پاکستان تحریک انصاف کواجرتی سیاستدانو ں نے تباہ کیا،یہ کیساالیکشن ہے جس میں بانی ارکان کوشرکت ہی نہیں کرنے دی گئی ۔