بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دانیال عزیز کی احسن اقبال کے بعد مریم اورنگزیب پر بھی شدید تنقید

اسلام آباد(نیوزڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما دانیال عزیز نے احسن اقبال پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ احسن اقبال کس منہ سے کہتے ہیں کہ ان کا مہنگائی سے تعلق نہیں تھا، بطور سربراہ نیشنل پرائس کنٹرول کمیٹی کیا لڈو کھیلتے تھے، یہ نہیں ہو سکتا کہ دوبارہ براجمان ہو کر ملک کی تباہی کریں، عوام جواب مانگ رہے ہیں، جواب دینا پڑے گا۔
نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی شوکازنوٹس نہیں ملا جب ملے گا تو پڑھ کر جواب دے دونگا۔ میاں نواز شریف اور شہباز شریف کیلئے اپنا کیئریر داو پر لگایا،
نوٹس ملےگا تو جواب دے دوں گا احسن اقبال صاحب بھی رانے ہیں اور رانا صاحب بھی رانے ہیں میں ان رانے شانوں کےنوٹس شوٹس کو اہم نہیں سمجھتا ۔
انہوں نے مریم اورنگزیب پر کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب کی کارکردگی سے ن لیگ کو نقصان پہنچا، دن میں 40 کھوکھلی پریس کانفرنسز کرنے سے عوام کو کیا فرق پڑتا ہے، مریم اورنگزیب کی کارکردگی پر کچھ دنوں میں آؤں گا،