بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس: عمران خان سمیت دیگر ملزمان عدالت طلب

اسلام آباد: 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی و دیگر ملزمان کے خلاف باضابطہ سماعت کا آغاز ہوگیا۔

احتساب عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی سمیت دیگر ملزمان کو 6 دسمبر کو طلب کرلیا ہے۔ جج محمد بشیر نے نوٹس جاری کر دیا۔

ریفرنس میں مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔ شہزاد اکبر، زلفی بخاری سمیت دیگر ملزمان شامل ہیں۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی، 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوگی۔