اسلام آباد(ممتازنیوز) نگراں وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن کی مالی ضرورت پوری کرنے کے لئے کوئی بحران نہیں۔اپنے ایک ٹویٹ میں مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ وفاقی کابینہ نے الیکشن کمیشن کی بجٹ ضروریات کے لئے 42 ارب روپے کی منظوری دی تھی، 10 ارب روپے کی رقم پہلے ہی جاری کی جا چکی ہے۔ مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے منظور شدہ بجٹ کی رقم میں سے 17.4 ارب روپے جاری کرنے کے لئے رابطہ کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ای سی پی کو جو بھی بجٹ کی رقم درکار ہوگی، اس کی ضرورت کے مطابق جاری کی جائے گی، ہم آئین کے آرٹیکل 218(3) کے تحت آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔
الیکشن کمیشن کی مالی ضرورت پوری کرنے کے لئے کوئی بحران نہیں، مرتضیٰ سولنگی








