لاہور: مسلم لیگ( ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا آج کا بیان افرا تفری پھیلانے کی کوشش ہے، عمران خان پاکستان کو سری لنکا بنانے کی کوشش کرتے رہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے ان کو کوئی پتہ نہیں، سائفر کی 4 کاپیاں آتی ہیں، وزیراعظم ہاؤس میں سائفر کا ریکارڈ محفوظ ہوتا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اسمبلی تحلیل کرنے کا نوٹس لیا، اسد مجید نے سائفر بھجوایا، ان کا بیان آچکا ہے، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا آج کا بیان افرا تفری پھیلانے کی کوشش ہے۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو لاشوں کا لندن پلان یاد آرہا ہے، 9 مئی کو 20 شہریوں میں پی ٹی آئی کے لوگ ایک ہی جگہ پہنچے، 9 مئی پر ڈاکٹر یاسمین کا بیان آچکا ہے، 9 مئی کو اشتعال دلا کرپی ٹی آئی کارکنوں کو باہر نکالا گیا۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پاکستان کو سری لنکا بنانے کی کوشش کرتے رہے۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی کی رہنما ناز بلوچ نے کہا کہ سابق وزیراعظم سائفر کا ڈھونگ رچایا، سابق وزیراعظم نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا سائفر گم ہوگیا ہے، یوٹرن لینا پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے۔
انہو ںنے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو ملک کی ریڈ لائن قرار دیا گیا، تمام مقدمات کے فیصلے ہونے چاہیئے، فوج مخالف مہم چلائی گئی، بھارتی میڈیا میں شوز ہوئے۔
ناز بلوچ نے کہا کہ سندھ ہاؤس میں کوئی منڈیاں نہیں لگائی گئیں، سندھ ہاؤس میں پی ٹی آئی کے کارکن تحفظ کے لیے پہنچے، یہ انتقام کی آخری حد تک پہنچ گئے تھے۔








