لاہور(ممتازنیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس پارٹی قائد محمد نوازشریف اور صدر شہبازشریف کی زیرصدارت شروع ہوگیا اجلاس میں سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف، الیکشن سیل کے سربراہ سینیٹر اسحاق ڈار، پارٹی سیکریٹری جنرل احسن اقبال اور پارٹی کے مرکزی و صوبائی عہدیدار شریک ہیں متعلقہ ڈویژن کے کوآرڈینیٹرز بھی اجلاس میں موجود ہیں اجلاس آج خیبرپختونخوا کے ہزارہ اور مالاکنڈ میں پارٹی کے لئے موزوں امیدواروں کا انتخاب کرے گا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس شروع
پارٹی قائد محمد نوازشریف اور صدر شہبازشریف اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں اجلاس میں سینئیر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف، الیکشن سیل کے سربراہ سینیٹر اسحاق ڈار، پارٹی سیکریٹری جنرل احسن اقبال اور پارٹی کے مرکزی و صوبائی… pic.twitter.com/VpW5TUH8Tr— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) December 5, 2023









