بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

  حنیف عباسی نے قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشست پر اہلیہ کیلئے ٹکٹ مانگ لیا ، صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ نہ دلوانے پر بیٹا ناراض

  اسلام آباد(ممتازنیوز)مسلم لیگ(ن) کے رہنمااور راولپنڈی کے حلقے سے پارٹی کے ممکنہ امیدوار قومی اسمبلی حنیف عباسی نے قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشست پر اپنی اہلیہ کے لیے ٹکٹ مانگ لیا تاہم صوبائی اسمبلی کے لیے پارٹی ٹکٹ نہ دلوانے پر بیٹاان سے ناراض ہوگیا۔یہ انکشاف حنیف عباسی نے نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویومیں کیا۔انہوں نے کہاکہ اپنی اہلیہ کے لیے ٹکٹ اپلائی ضرورکیا ہے تاہم آخری وقت پر صورتحال کو دیکھیں گے انہیں ا س میں کوئی خاص دلچسپی نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ ان کاپارٹی صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑناچاہتا تھا لیکن ٹکٹ نہ دلوانے وہ ان سے ناراض ہے اور انہیں شہبازشریف سے فون بھی کروایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف واپس آگئے ہیں اور عوام میں ن لیگ کی مقبولیت ہے، الیکشن میں ہمیں واضح اکثریت ملنے جارہی ہے، سادہ اکثریت نہ ملی تو نوازشریف اپوزیشن لیڈر بن جائیں گے،وہ پہلے بھی اپوزیشن لیڈر بنے ہیں ،دھمکیاں نہیں لگاتے تھے،اگر ہم نے وہی اتحادی حکومت بنانی ہے تو اس سے بہتر ہے نہ بنائیں، پارٹی میں بھی یہ رائے ہے کہ اس طرح اتحادی حکومت میں نوازشریف اپنے ویژن پر عملدرآمد کیسے کریں گے؟ ۔انہوں نے کہاکہ پنجاب بلوچستان میں حکومت بنائیں گے،کے پی میں مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مل کر حکومت بنانے جارہے ہیں،سندھ میں ہمارا ٹکرکا19،20 کا مقابلہ ہوگا۔حنیف عباسی نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی گفتگو انگورکھٹے والی بات ہے۔حنیف عباسی نے کہاکہ ہم لاڈلے نہیں، نوازشریف کے ساتھ تما م لوگ جمع ہوناشروع ہوگئے ہیں،انتخابات میں جیت نظر آرہی ہے،بیلٹ پیپرزسے وزیراعظم بننے جارہے ہیں،پیچھے کے درازے سے نہیں۔