بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ن لیگ کے ساتھ کوئی لینے دینے کی بات نہیں ہوئی، عبدالعلیم خان

کراچی (ویب ڈیسک) صدر استحکام پاکستان پارٹی، عبدالعلیم خان نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ن لیگ کے ساتھ کوئی لینے دینے کی بات نہیں ہوئی۔جہانگیر ترین بیمار تھے تو شہباز شریف ان سے ملاقات کے لئے آئے تھے۔ جہانگیر ترین اب شہباز شریف کے پاس ملاقات کے لئے گئے۔یہ غیر سگالی کی ملاقاتیں ہوتی ہیں کسی ایجنڈے کی ملاقات نہیں تھی۔کسی ایجنڈے کی ملاقات ہوگی تو پہلے30 رکنی سی ای سی میں جائیں گے۔پاکستان میں میرے پسندیدہ لیڈر چوہدری شجاعت ہیں وہ بہت نفیس اور اعلیٰ نسل کے انسان ہیں وہ ایک عام سیاستدان نہیں خاص ہیں۔نواز شریف ،چوہدری شجاعت کے پاس گئے ہیں تو اچھی بات ہے۔