بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران نہ نواز،پاکستان پیپلزپارٹی حکومت بنارہی ہے ،بلاول بھٹوزرداری

کوہاٹ (ممتازنیوز )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ میں عوام کے مسائل کے حل کے لیے الیکشن لڑ رہاہوں ،کوئی الیکشن لڑرہاہے کہ وہ جیل سے نکل جا ئے توکوئی الیکشن اس لیے لڑ رہاہے کہ جیل جانے سے بچ جا ئے ،پیپلزپارٹی اشرافیہ کی نہیں ،غریب ،مزدوروں اورسفید پوش طبقہ کی نمائندگی کرتی ہے ،میں اورمیری پارٹی تین نسلوں سے یہی جدوجہدکرتے آرہے ہیں ،اتوار کوکوہاٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ ہمار اکوئی سیاسی مخالف نہیں ،کھلاڑی یاکوئی اورہمارا مقابلہ نہیں کرسکتا،عوام کی حمایت سے نفرت کی سیاست دفن کردیں گے ،ہم چاہتے ہیں کہ پختونخوا کے ہرضلع میں این آئی سی وی ڈی کی طرح مفت صحت کی سہولت ہو،ہم حکومت بناکرعوام کوان کاحق پہنچائیں گے ،چیئرمین پیپلزپارٹی نے مخالفین کوتنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی چیئرمین اورنواز شریف نے 18ویں ترمیم پرعمل درآمد نہیں کیا،ہم کسان کارڈ کے ذریعے کسانوں کوفائدہ پہنچانےکے لیے الیکشن لڑ رہے ہیں ،12سال قبل آصف زرداری نے سپریم کورٹ کوریفرنس بھیجاتھا،آپ ہمیں جتوائیں توصحت کامثالی منصوبہ ملک بھرمیں پہنچائوں گا،پورے پاکستان کومعلوم ہے کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو معصوم تھے ،اس جرم کاسہولت کارکون تھا؟قوم کوبتاناپڑے گا،پاکستا ن پیپلزپارٹی حکومت بنارہی ہے۔