بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آفیشل سیکریٹ ایکٹ خصوصی عدالت نے سائفر کیس کی کوریج پر پابندی لگادی

اسلام آباد: آفیشل سیکریٹ ایکٹ خصوصی عدالت نے سائفر کیس کی کارروائی پرنٹ، الیکٹرونک اور سوشل میڈیا پر نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی۔
خصوصی عدالت کی جانب سے جاری ہونے والے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پرنٹ، الیکٹرونک اور سوشل میڈیا پر سائفر کیس کی کوئی کاررروائی نشر نہیں ہو گی، پیمرا اور پی ٹی اے کو اس حوالے سے ہدایات پر پابندی کی ہدایت کی جاتی ہے۔
عدالتی فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ اگر کوئی بھی خلاف ورزی ہوئی تو اس پر آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی، پیمرا اور پی ٹی اے کو عدالتی حکم کی کاپی فراہم کی جائے تاکہ آئندہ خلاف ورزی نہ ہو۔
فیصلے میں عدالت نے لکھا کہ سائفر کیس کا ٹرائل ان کیمرہ کرنے کی پراسیکیوشن کی درخواست منظور کی جاتی ہے جبکہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی فیملیز موجود ہوں گی اور شرط ہوگی کہ وہ لوگ عدالتی کارروائی کو کسی جگہ بیان نہیں کریں گے۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل کی کارروائی کے دوران عدالت میں پبلک موجود نہیں ہوگی۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے نے عدالت سے کارروائی ان کیمرا کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔