بیجنگ (نیوزڈیسک)چین کی ٹیکنالوجی کی دوڑ میں پیشقدمی جاری ہے، بیجنگ نے صوبہ ہینان میں وینچانگ خلائی جہاز لانچ سائٹ سے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ یاؤگان۔41 لانچ کر دیا ہے۔چینی میڈیاکے مطابق چین نے صوبہ ہینان میں گزشتہ رات 9 بجکر 41 منٹ پر وینچانگ خلائی جہاز لانچ سائٹ سے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ یاؤگان۔41 کامیابی سے مدار میں بھیج دیا ہے۔اس سیٹلائٹ کو زمینی سروے، فصلوں کی پیداوار کا تخمینہ، ماحولیاتی انتظام، موسمیاتی انتباہ، پیشن گوئی، جامع آفات سے بچاؤ اور کمی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔لانچ لانگ مارچ سیریز کیریئر راکٹوں کا 502 واں مشن تھا۔
چین نے نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ لانچ کردیا








