بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فاصلہ رکھیں ،میری ماں انتظار کررہی ہے ، خلیجی ملک میں پاکستانی فوڈ ڈیلیوری بوائے کاانوکھاانداز، ویڈیو وائرل

ابوظہبی:متحدہ عرب امارات میں پاکستانی فوڈ ڈلیوری بوائے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ نوجوان نے اپنی موٹر سائیکل پر فوڈ ڈلیوری کے ڈبے کے پیچھے دوسرے ڈرائیورز کیلئے انگریزی میں لکھ رکھا تھا کہ ’فاصلہ رکھیں میری ماں انتظار کررہی ہے ۔مذکورہ فوڈ ڈلیوری بوائے نے بائیک پر نصب باکس پر پاکستان کا پرچم بھی لگایا ہوا تھا۔اس کی ویڈیو ایک سگنل پر ریکارڈ کی گئی ہے۔  باکس پر موجود لوگوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستانی فوڈ ڈلیوری بائے نون فوڈ نامی کمپنی کے لیے کام کرتا ہے۔نون فوڈ 2016 میں قائم ہونے والی ایک فوڈ ڈیلیوری کمپنی ہے جو سعودی عریبیہ اور متحدہ عرب امارات میں خدمات فراہم کرتی ہے۔