بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صنم جاوید کا جیل سے مریم نواز کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان

لاہور(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید نے جیل سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق صنم جاوید کے والد نے بتایا کہ صنم جاوید لاہور سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 150 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گی۔
والد کے مطابق صنم پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے مدمقابل ہونگی، ان کے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے متعلقہ دستاویزات اکٹھی کررہے ہیں۔

والد نے کہا کہ صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی حاصل کروں گا، وہ پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گی اور خواتین کی مخصوص نشستوں پر بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گی۔