بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ اردن، آرڈر آف دی اسٹار آف جارڈن سے نواز دیا گیا

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اردن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اردن کے شاہ عبداللہ دوئم سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی و پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی صورتِ حال پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کنگ عبداللہ بن الحسین نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو آرڈر آف دی اسٹار آف جارڈن سے نوازا۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا کو ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اردنی ہم منصب اور فضائیہ کے سربراہ سے بھی ملاقاتیں کیں۔