بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ن لیگی پارلیمانی بورڈ کا 14واں اجلاس، خواتین امیدواروں کے ناموں پر غور

لاہور میں ‏پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا 14واں اجلاس ہورہا ہے، جس میں خواتین امیدواروں کے ناموں پر غور ہوگا۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف اور صدر شہباز شریف اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔

اجلاس میں مریم نواز، اسحاق ڈار، احسن اقبال اور رانا ثناء اللہ بھی شریک ہیں۔

اجلاس میں آج اسلام آباد اور مخصوص نشستوں پر موزوں امیدواروں کا انتخاب کیا جا رہا ہے ۔

اجلاس میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں پر آج خواتین ارکان کے ناموں پر غور ہوگا۔

ملک بھر سے 400 سے زائد خواتین نے مخصوص نشستوں پر درخواستیں جمع کرائی ہیں۔

یہ کسی بھی جماعت میں خواتین کی نمائندگی کے حوالے سے سب سے بڑی تعداد ہے۔

پارلیمانی بورڈ دو دسمبر سے اب تک سرگودھا ڈویژن، ڈسٹرکٹ راولپنڈی، ہزارہ، مالاکنڈ ڈویژن، صوبہ بلوچستان، ڈیرہ غازی خان، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، خانیوال، وہاڑی، لودھراں، ملتان، گوجرانولہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، بہاولپور، سندھ، کراچی، فیصل آباد سے پارٹی امیدواروں کے ناموں پر غور کرچکا ہے۔