بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صحافیوں کے روزگار کے تحفظ کے لئے قانونی اقدامات اٹھائیں گے، مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد(ممتازنیوز )نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ میڈیا چینلز شروعات میں پیمرا کو فزیبلٹی دیتے ہیں،پیمرا ایکٹ میں صحافیوں کو ملازمت کے حوالے سے تحفظ حاصل ہے،صحافیوں کے روزگار کے تحفظ کے لئے قانونی اقدامات اٹھائیں گے،بلوچ مظاہرین کے حوالے سے ناخوشگوار صورتحال پیدا ہوئی،بلوچستان سے آئے ہوئے مظاہرین کے مطالبات دیرینہ ہیں،جمعہ کومیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئےنگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ خواتین اور بچوں کو رہا کر دیا گیا ہے، زیادہ تر مرد حضرات بھی رہا ہو گئے ہیں،کمیٹی اپنا کام کر رہی ہے، اس وقت گورنر بلوچستان سے آئے ہوئے ہیں،آج وزیراعظم سے اس کمیٹی کی میٹنگ بھی ہے،بلوچستان سے آئے ہوئے خواتین اور بچوں کو تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے،عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے،الیکشن کمیشن پر بھرپور اعتماد ہے،میں سیاسی جماعتوں کے اندرونی مسائل پر تبصرہ نہیں کر سکتا،ہم نے تمام جماعتوں سے خوشگوار تعلقات رکھنے ہیں۔