سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے وکیل کو گجرانوالہ سے مبینہ طور پر نا معلوم افراد نے حراست میں لے لیا۔
عامر سعید راں کے بھائی نے دعویٰ کیا کہ عامر عام انتخابات 2024 کے لیے پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی کوشش کر رہے تھے کہ انہیں رات گئے نا معلوم افراد نے حراست میں لیا۔
پرویز الٰہی کے وکیل کے بھائی نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ عامر سعید راں کو جلد از جلد رہا کیا جائے۔
واضح رہے کہ 10 ماہ قبل عامر سعید راں لاہور لاہور سے لاپتہ ہوئے تھے جنہیں عدالتی حکم پر آئی جی پنجاب نے اسلام آباد سے بازیاب کرایا تھا۔








