بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نگران وزیراعظم سے چین میں پاکستان کے نئے سفیر خلیل ہاشمی کی ملاقات ،انوار الحق کاکڑکا عہدہ سنبھالنے پر سفیر خلیل ہاشمی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد(ممتازنیوز )نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے چین میں پاکستان کے نئے سفیر خلیل ہاشمی نے ملاقات کی،وزیراعظم نے عہدہ سنبھالنے پر سفیر خلیل ہاشمی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،سفیر خلیل ہاشمی نے چین پاکستان تعلقات کے حوالے سے وزیراعظم سے رہنمائی لی،وزیراعظم نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے برادارنہ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لئے پر عزم ہے،امید ہے آپ چین اور پاکستان کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اپنا فعال کردار ادا کریں گے