بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

الیکشن شیڈول جاری ہو گیاہے نشان دینا ہوگا، جج پشاور ہائیکورٹ کے پی ٹی آئی کی درخواست پر ریمارکس

پشاور(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی کی انٹراپارٹی انتخابات اور انتخابی نشان سے متعلق درخواست پر جسٹس کامران نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ الیکشن شیڈول جاری ہو گیا ہے اب تو نشان نہیں روک سکتے،الیکشن شیڈول جاری ہو گیاہے نشان دینا ہوگا،۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کالعدم اور پارٹی نشان واپس لینے کے الیکشن کمیشن فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس کامران حیات میاں خیل نے وکیل الیکشن کمیشن سے کہاکہ آپ ادھر ادھر جاتے ہیں جو سوال کیا ہے اس پر آ جائیں،وکیل نے کہاکہ پارٹی کو نشان تب الاٹ ہوتا ہے جب وہ الیکشن کرائے اور سرٹیفکیٹ جمع کرائے،جسٹس کامران نے کہاکہ الیکشن شیڈول جاری ہو گیا ہے اب تو نشان نہیں روک سکتے،الیکشن شیڈول جاری ہو گیاہے نشان دینا ہوگا۔