لاہور(نیوزڈیسک)دنیا بھر میں کوروناوائرس کے نئے ویرینٹ کے کیسز رپورٹ ہونے پر پنجاب میں دوبارہ کرونا ٹیسٹنگ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
محکمہ صحت پنجاب نے مراسلہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں کوروناکیسز میں اضافہ ہورہا ہے، تمام مشتبہ کیسز کی کرونا ٹیسٹنگ شروع کی جائے۔
محکمہ صحت پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ کرونا ٹیسٹنگ کے ذریعے صوبے میں کیسز سے متعلق معلومات حاصل ہوسکتی ہیں۔
محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے صوبے کی تمام ضلعی ہیلتھ اتھارٹیز کو مراسلہ ارسال کردیا گیا، جس میں اس حوالے سے ہدایات پر عمل کرنے کا کہا گیا ہے۔
کورونا وائرس پھر پھیلنے لگا، پنجاب میں دوبارہ ٹیسٹنگ شروع کرنے کا فیصلہ
