لاہور (ویب ڈیسک) بانی تحریک انصاف عمران خان کے این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سزا سنائی، سزا اخلاقی پستی کے جرم میں سنائی گئی جو تاحال معطل یا کالعدم قرار نہیں دی گئی۔ عمران خان کی نا اہلی 5 سال کیلئے ہوئی، نااہلی بھی معطل یا کالعدم نہیں ہوئی۔
تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان کو آئین کے آرٹیکل 63 ون کے تحت نا اہل کیا گیا، بانی پی ٹی آئی کے خلاف شکایت کنندہ کے اعتراضات قانونی ہیں۔ لہذا عمران خان کے این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ عمران خان کے کاغذات نامزدگی کے خلاف اعتراضات مسلم لیگ (ن) کے رہنما نصیر احمد نے دائر کئے تھے۔









