بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انسانی سمگلنگ کی شکایت ایک حد تک درست لیکن کرپشن کا معاملہ آج کا نہیں، یہ نظام کا مسئلہ ہے،مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد(ممتازنیوز )نگران وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے سینیٹر کامران مرتضیٰ، سینیٹر مشتاق اور سینیٹر نزہت صادق کے سوالات پر جواب دیتے ہوئے کہاکہ سینیٹر صاحبان نے اہم نکات اٹھائے ہیں،انسانی سمگلنگ کی شکایت ایک حد تک درست ہے لیکن کرپشن کا معاملہ آج کا نہیں، یہ نظام کا مسئلہ ہے،قائداعظم کی 11 اگست 1947ءکی تقریر میں بھی اس مسئلہ پر توجہ دلائی گئی ہے، ہمیں اپنے ملک کی معیشت کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، جب تک بنیادی مسائل کا حل نہیں ہوتا، معاملات ٹھیک نہیں ہوں گے۔انہوں نےکہاکہ ہم الیکشن کے عمل میں جا رہے ہیں، سینیٹر صاحبان بنیادی مسائل کی طرف توجہ دیں، ایک ایسا منصوبہ اور اتفاق رائے قائم کریں جو ملک کی معاشی سمت کے بارے میں ہو، تاکہ ہمارے بچے دنیا کے مختلف سمندروں اور صحراؤں میں اس طرح اپنی جان نہ دیں، انسانی سمگلنگ کے بارے میں آگاہی پیدا کی جاتی ہے، ریاست اور میڈیا کے ادارے اس بارے میں اپنی کوششیں بھی کرتے ہیں، انسانی سمگلنگ کے خاتمے کے لئے ہمیں اپنی معاشی صورتحال کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے سینیٹر مشتاق کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہاکہ بلڈنگ کنٹرول سیکشن نے 24 فروری 2023ءکو اسلام آباد کلب کی انتظامیہ کو تجاوزات کے خاتمہ کیلئے خط لکھا،اسلام آباد کلب نے درخواست کی کہ اعلیٰ شخصیات کی آمد کی وجہ سے شفٹنگ میں مسائل درپیش ہیں،اسلام آباد کلب انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کوئی پکا سٹرکچر نہیں قائم کیا جا رہا، بہتر ہوگا یہ معاملہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا جائے، چیئرمین سینیٹ نے معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا