تہران : ایران کے کرمان شہر میں دو دھماکے ہوئے، جس میں 73 افراد جان بحق ہوگئے، جب کہ 173 افراد زخمی ہیں۔
ایران کے سرکاری ذرائع کے مطابق کرمان شہر میں ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب کے قریب ہونے والے دو دھماکوں میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور 173 سے زائد زخمی ہوگئے۔
ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے جنوب مشرقی شہر کرمان میں تقریب کے دوران پہلا اور پھر دوسرا دھماکا ہونے کی اطلاع دی، جس میں کم از کم 73 افراد ہلاک ہوئے ہیں، تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ دھماکوں میں دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا یا گیس سلنڈر دھماکے تھے۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکے ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کے مقبرے کے نزدیک ہوئے، ایران میں آج قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی منائی جارہی ہے، اور مقبرے کی جانب جانے والی سڑک پر رکھے گئے گیس سیلنڈرز میں دھماکے ہوگئے۔









