بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

8 فروری 2024 کے انتخابات پاکستان کی ترقی کا نقطہ آغاز ثابت ہوں گے،شہباز شریف

لاہور(ممتازنیوز )سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے کہاکہ8 فروری 2024 کے انتخابات پاکستان کی ترقی کا نقطہ آغاز ثابت ہوں گے،عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے لیے انقلابی اقدامات کریں گے، عوام دیکھ چکے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) کے سوا باقی سب نے دھوکہ دیا،ان خیالات کااظہار انہوں نے خواجہ سعد رفیق، خواجہ سلمان رفیق، میاں جاوید لطیف، میاں عطا مانیکا، ملک افضل کھوکھر، محسن شاہنواز رانجھا، ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی، سردار عرفان ڈوگر، ملک سیف الملوک کھوکھر، چوہدری محمد طفیل جٹ اور محمد اشرف جٹ سمیت دیگر پارٹی رہنمائوں سے ملاقات کے دوران کیا،انہوں نے کہاکہ عوام سے وعدے صرف نواز شریف نے پورے کئے،مالیاتی اداروں، سرمایہ کاروں کے ساتھ ساتھ عوام کے پاکستان پر اعتماد کو بحال کریں گے،ملاقات میں پارٹی امور اور انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،شہباز شریف نے عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں کے جذبے کی تعریف کی۔