بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لاہور کسی بزنس مین یا کھلاڑی کا نہیں، بھٹو کا ہے: بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ لاہور کسی تاجر، کھلاڑی کا نہیں، ذوالفقارعلی بھٹوکا شہر ہے۔

لاہور میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور کسی تاجر کا شہر ہے نہ کسی کھلاڑی کا، لاہور ذوالفقارعلی بھٹوکا شہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ میرے سفیر ہیں اور میری آواز ہیں، ذوالفقار علی بھٹو کی طرح میں بھی لاہور سے الیکشن لڑ رہاہوں، اپنے شہر لاہور آیا ہوں ذوالفقار بھٹو اور بی بی شہید نے یہاں سے الیکشن لڑا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ مہنگائی، بےروزگاری کا مل کر مقابلہ کریں گے، سندھ کی طرح پنجاب بھر میں صحت کی مفت سہولیات فراہم کریں گے، تاکہ پھر کسی کو لندن جانے ضرورت پیش نہ آئے، پنجاب کے ہر ضلع میں مفت علاج کے ادارے بنائیں گے، سولر کی صورت میں 300یونٹ بجلی مفت فراہم کریں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جیالوں کو شہید کر کے ہمیں ڈرا سکتے ہیں تو یہ ان کی غلط فہمی ہے، یہ کہتے ہیں ہم کیوں آئے، ہم پوچھتے ہیں وہ کیوں آئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ڈٹ کر مقابلہ کریں اور ان کو ان کے گھر میں گھس کر ماریں گے۔