اسلام آباد(ممتازنیوز)مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاہے کہ ن لیگ نے منشور کی تیاری محنت کی،صرف انتخابی مہم چلانے میں پیچھے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عرفا ن صدیقی نے کہاکہ ہمارامنشورتیارہے، صرف ن لیگ نے منشور کی تیاری محنت کی، ن لیگ صر ف انتخابی مہم چلانے میں پیچھے ہے، کسی جماعت نے منشوری کی تیاری میں لوگوں سے نہیں پوچھاکہ آپ کیا چاہتے ہیں؟۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ جلسے یا تقریر میں 10 نکاتی ایجنڈ ا دینے کو منشور نہیں کہاجاتا۔انہوں نے کہاکہ ہم کسی سے انتخابی اتحاد نہیں کررہے،اکادکاسیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے۔ہم عوام کی طاقت پر بھروسہ رکھتے ہیں صرف ن لیگ کوٹکٹوں کی تقسیم میں مشکلات کاسامنا ہےہمیں امیدواروں کی کمی نہیں صرف اتفاق رائے سے فیصلہ کرنا ہے
ن لیگ نے منشور کی تیاری محنت کی،صرف انتخابی مہم چلانے میں پیچھے ہیں،عرفان صدیقی








