بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بغاوت پر اکسانے کا کیس: فواد چوہدری کو عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا

سرکاری اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو آج عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں فواد چوہدری کے خلاف سرکاری اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

فواد چوہدری کے خلاف کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی۔

پراسیکیوٹر اور فواد چوہدری کے وکیل قمر عنایت عدالت میں پیش ہوئے۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ فواد چوہدری نیب کی حراست میں ہیں، ان کی دوسرے کیس میں درخواستِ ضمانت کے ساتھ آئندہ سماعت رکھ لیں۔

عدالت نے فواد چوہدری کے خلاف کیس کی سماعت 10 جنوری تک ملتوی کر دی۔