اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سیاستدانوں کی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے تاحیات نااہلی کالعدم قرار دیدی، آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی ختم کردی گئی۔ عدالت نے جمعہ کو محفوظ کیا گیا فیصلہ چھ ایک کے تناسب سے فیصلہ سنایا۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے فیصلے سے اختلاف کیا۔
جسٹس یحییٰ آفریدی اختلافی نوٹ کے مطابق آرٹیکل62ون ایف کےتحت نااہلی نہ تاحیات ہےاورنہ ہی مستقل،سمیع اللہ بلوچ کیس میں اخدنتیجہ قانونی طورپر درست ہے۔
اختلافی نوٹ کے مطابق جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ احترام کےساتھ اکثریتی فیصلےسےمتفق نہیں ہوں۔








