بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سپریم کورٹ نے قوم سے ہوئی ناانصافی کو ختم کیا،احسن اقبال

اسلام آباد(ممتازنیوز)مسلم لیگ(ن) کے رہنما و سابق وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہاہے کہ سپریم کورٹ نے قوم سے ہوئی ناانصافی کو ختم کیا،فیصلے پر بنچ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انتخابات کے حوالے سے ن لیگ سب سے آگے ہے، ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے پارٹی دباؤ کا شکار تھی، سیاسی گہماگہمی نظر نہ آنے کی وجہ ٹکٹوں کی حتمی تقسیم نہ ہونا ہے،اس ہفتے امیدواروں کی حتمی فہرست شائع ہوجائے گی۔انہوںنے کہاکہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات چل رہے ہیں۔بدھ کو منشورکمیٹی کے حتمی اجلاس میں منشور کی منظوری دی جائے گی۔