اسلام آباد(ممتازنیوز)وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات شاہیرہ شاہدنے ڈائریکٹر جنرل ریڈیو سعید احمد شیخ کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئےسعید احمد شیخ اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکیا، شاہیرہ شاہد نے کہاکہ سعید احمد شیخ کی والدہ کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، وفاقی سیکریٹری اطلاعات نے مرحومہ کی ابدی زندگی میں سکون اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعاکی۔
وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات شاہیرہ شاہدکا ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان سعید احمد شیخ کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس








