بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بنگلادیش انتخابات شفاف تھے نہ ہی غیرجانبدار: امریکی محکمہ خارجہ

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے بنگلادیش میں گزشتہ اتوار کو ہونے والے انتخابات پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بنگلادیش میں ہونے والے حالیہ انتخابات، شفاف تھے اور نہ غیرجانبدار۔

میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ امریکا نے دیگر مبصرین کے ساتھ اپنے تاثرات شیئر کردیے ہیں۔

افسوس ہے کہ بنگلادیش کے انتخابات میں تمام جماعتوں نے حصہ نہیں لیا۔