بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

زرداری کا بلوچستان کے علاقے سوئی میں گیس پائپ لائن بچھانے کا وعدہ

ڈیرہ بگٹی :پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے بلوچستان کے علاقے سوئی میں گیس پائپ لائن بچھانے کا وعدہ کرلیا۔

پیپلزپارٹی کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے گیس پائپ لائن بچھانے کا وعدہ کیا اور کہا کہ الیکشن جیت کر بلوچستان کے تمام مسائل حل کریں گے۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ انتخابات جیتنے کے بعد حکومت بنائیں گے، چاہے اسپتال کا مسئلہ ہو یا کوئی اور تمام مسائل حل کیے جائیں گے، پیپلزپارٹی کی یہی سوچ اور منشورہے۔

دوران خطاب پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے ڈیرہ بگٹی کے مقامی افراد کو روزگار دینے کا بھی اعلان کیا۔

سابق صدر نے مزید کہا کہ میں اس دھرتی کے اور آپ کے مسئلوں کو سمجھتا ہوں، آپ کی گیس کی فیلڈز پر آپ کا حصہ دلوائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی آپ کے تمام مسائل کا حل نکالے گی، آج آپ لوگوں کے پاس خود نہیں آسکا، اس پر معافی چاہتا ہوں، سرفراز بگٹی کو ہم نے مل کر جیتوانا ہے۔

آصف علی زرداری خراب موسم کی وجہ سے جلسہ گاہ نہیں پہنچ سکے تھے انہوں نے دوران خطاب کارکنوں سے جلد آنے کا وعدہ بھی کیا۔