بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

الیکشن کمیشن نےانتخابی نشانات الاٹ کر دیئے

اسلام آباد(نیوزڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات 2024 کیلئے امیدواروں کے انتخابی نشانات آر اوز کو بھجوا دئیے ۔ریٹرنگ آفیسرز الیکشن کمیشن کی طرف سے دئیے جانے والے انتخابی نشان 13جنوری کو الاٹ کرینگے ۔
ای سی پی کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ ن کو شیر ، پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کو تیر، استحکام پاکستان پارٹی کو عقاب اورپاکستان تحریک انصاف نظریاتی کو بلے بازکا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کو پگڑی اور پاکستان مسلم لیگ جناح کو سائیکل ، پاکستان پیپلزپارٹی کو تلوار اور ایم کیو ایم کو موم بتی ، اورمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو پتنگ کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔
اسی طرح جمعیت علمائے اسلام پاکستان کو کتاب، بلوچستان نیشنل پارٹی کو کلہاڑی جماعت اسلامی پاکستان کو ترازو ،تحریک لبیک پاکستان کو کرین ، اور پاکستان عوامی پارٹی کو انسانی آنکھ کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔