کراچی میں آج رواں موسم سرما کی سرد ترین صبح ریکارڈ کی گئی جب کہ آج سے شہر قائد میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
ملک کے موسم کی صورتحال پر نظر رکھنے والے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ’ویدر اپ ڈیٹس پی کے‘ نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر جاری پوسٹ میں کہا کہ سرد لہر کے زیر اثر شہر میں موسم سرما کی سرد ترین صبح ریکارڈ کی گئی۔
🟢 COLDEST MORNING OF THIS WINTER SEASON IN KARACHI as Minimum Temperatures Dropped to 7.5 to 8°C. Coldwave will Intensify further from Tonight.
🟢#کراچی: پیشین گوئی کے عین مطابق سرد لہر کے زیر اثر شہر میں موسم سرما کی سرد ترین صبح ریکارڈ کی گئی۔ جہاں شہر میں کم سے کم درجہ… pic.twitter.com/G1mkWn3ylS
— Weather Updates PK (@WeatherWupk) January 10, 2024
ویب سائٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ شہر قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 7.5 -8.0 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرا تاہم سرکاری طور پر 12.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اس میں کہا گیا ہے کہ اس کے کلفٹن ویدر اسٹیشن پر جنوبی علاقوں میں 15.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
پلیٹ فارم نے پیش گوئی کی کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24-25 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے جب کہ محسوس کیے جانے والا درجہ حرارت 25-26 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق شمال شمال مشرق ہواؤں کے ساتھ شہر کے مختلف علاقوں میں نمی کی سطح 40-50% ہے، شہر میں ہوا کی رفتار شمال شمال مشرق سے تقریباً 2 سے 4 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
آج تیز ٹھنڈی ہوائیں دن بھر 10-20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ شہر کو متاثر کرتی رہیں گی۔








