لاہور:مسلم لیگ (ن) کی منشور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں 36 اہم شعبوں میں سے 30 کی سفارشات کی حتمی منظوری دے دی گئی۔مسلم لیگ (ن) کی منشور کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی کی ٹویٹ کے مطابق تین گھنٹوں کے طویل اجلاس میں سینئر قیادت کو مسلم لیگ ن کے انتخابی منشور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ 36 اہم شعبوں میں سے 30 کی سفارشات کی حتمی منظوری دے دی گئی۔ باقی شعبوں کے لئے مشاورتی اجلاس پیر، 15 جنوری کو ہو گا۔
ن لیگ منشور کمیٹی کا اجلاس،36 اہم شعبوں میں سے 30 کی سفارشات کی منظور








