بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یونان : تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 2 لاشیں نکال لی گئیں

ایتھنز: یونان کے جزیرے لیسبوس کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی۔ دو افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ 30 تارکین وطن کو بچا لیا گیا جبکہ دو افراد لاپتا ہیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق واقعہ لیسبوس جزیرے پر ایک پتھریلے کنارے کے قریب پیش آیا۔جن افراد کی لاشیں نکالی گئیں ان میں ایک خاتون اور ایک مرد شامل ہیں۔

کوسٹ گارڈ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ تارکین وطن کا کہنا ہے کشتی میں 36 افراد سوار تھے اور کچھ نے سمندر میں چھلانگ لگا دی تھی۔

عہدیدار کا کہنا تھا کہ خیال کیا جارہا ہے کہ تارکین وطن بحیرہ ایجین میں تیز ہواؤں کے دوران ایک کشتی پر جزیرے کے قریب پہنچے تھے کہ حادثہ پیش آگیا۔