بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ن لیگ نے راولپنڈی ڈویژن سے قومی و صوبائی اسملبیوں کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی 

 

لاہور: مسلم لیگ ن نے راولپنڈی ڈویژن سے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی۔ حلقہ این اے 49 اٹک سے قومی اسمبلی کا ٹکٹ شیخ آفتاب احمد کو دیا گیا جب کہ پی پی ون سے جہانگیر خانزادہ، پی پی ٹو سے افتخار احمد، پی پی تھری سے حمید اکبر کو ٹکٹ ملا،اسی طرح این اے 50 سے ملک سہیل خان، پی پی فور سے شیرعلی خان پی پی پانچ سے ملک اعتبار خان کو ٹکٹ ملا،ضلع راولپنڈی کے حلقوں این اے 51 سے راجہ قمرسرور، پی پی چھ سے بلال یامین، پی سیون راجہ صغیراحمد امیدوار ہیں،این اے 52 سے راجہ جاوید اخلاص،پی پی 8 سے افتخار احمد، پی پی نو سے شوکت راجہ امیدوارہیں،اسی طرح این اے53 سے راجہ قمرالاسلام کو ٹکٹ دیاگیا جو چودھری نثار علی خان کے خلاف الیکشن لڑیں گے،اسی طرح پی پی دس سے چودھری نعیم اعجاز،پی پی 11 سے عمران الیاس چودھری امیدوار ہیں،این اے 55 سے ملک ابراراحمد امیدوار ہیں پی پی 14 سے ملک افتخاراحمد،پی پی 15 سے ملک منصور افسر کو ٹکٹ ملا۔ این اے 56 سے حیف عباسی کو ٹکٹ دیاگیا جبل پی پی 16 میں ناصر بٹ کی جگہ ضیااللہ شاہ کو ٹکٹ دیاگیا،پی پی 17 سے راجہ عبدالحنیف کو ٹکٹ ملا،این اے57 سے دانیاچودھری کو ٹکٹ دیاگیاجب کہ پی پی 57 سے سجاد خان، پی پی 19 سے حاجی پرویزخان اور پی پی 13 سے عمرفاروق امیدوار ہیں، این اے 58 سے میجر(ریٹائرڈ)طاہر اقبال کو ٹکٹ ملا جب کہ پی پی 20 سے سلطان حیدرعلی اور پی پی 21 سے تنویر اسلم ملک کو ٹکٹ دیاگیا،چودھری تنویر کے دونوں بیٹے ٹکٹ کے خواہشمند تھے تاہم ایک کو دیاگیا۔ این اے 59 سے سردار غلام عباس جب کہ پی پی 23 سے شہریار ملک کو ٹکٹ دیاگیا،پی پی 25 سے چودھری ندیم خادم اور پی پی 26 سے ناصر محمود لیلا کو ٹکٹ دیاگیا۔