اسلام آباد: عام انتخابات کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) نے راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم اور تلہ گنگ سے امیدواروں کی ٹکٹوں کا اعلان کردیا۔
مسلم لیگ (ن) نے اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم اور راولپنڈی سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کے لیے ٹکٹوں کا اعلان کیا۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 51 سے اسامہ سرور عباسی ن لیگ کے امیدوار ہوں گے، صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 6 سے بلال یامین ستی اور پی پی 7 سے راجہ صغیر احمد ن لیگ کی ٹکٹ پر میدان میں اتریں گے۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 52 سے جاوید اخلاص، این اے 53 سے راجہ قمر اسلام، این اے 55 سے ملک ابرار اور این اے 56 سے حنیف عباسی کے ٹکٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ این اے 57 سے دانیال چوہدری اور این اے 58 سے میجر ریٹائرڈ طاہر اقبال کا ٹکٹ کنفرم ہوگیا جبکہ این اے 59 سے سردار غلام عباس اور این اے 50 سے ملک سہیل خان کو مسلم لیگ (ن) نے ٹکٹ دیا ہے۔
ن لیگ کا راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم اور تلہ گنگ سے امیدواروں کی ٹکٹوں کا اعلان








