بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عام انتخابات: ایم کیوایم کا کراچی سے پارٹی امیدواروں کے ناموں کا اعلان

ایم کیو ایم (پاکستان) نے عام انتخابات میں کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقوں کے لیے پارٹی امیدواروں کے نام فائنل کرلیے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان ایم کیو ایم نے بتایا کہ ڈاکٹر فاروق ستار این اے 241 اور این اے 244 سے جبکہ مصطفٰی کمال حلقہ این اے 242 اور این اے 247 سے الیکشن لڑیں گے۔

ہمایوں عثمان این اے 243 سے، حفیظ الدین حلقہ این اے 245 سے اور امین الحق حلقہ این اے 246 سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

آسیہ اسحٰق حلقہ این اے 232 ڈسٹرکٹ کورنگی سے، جاوید حنیف این اے 233 سے اور ابو بکر این اے 234 سے الیکشن لڑیں گے۔

اقبال محسود این اے 235 سے اور حسان صابر حلقہ این اے 236 سے جبکہ روؤف صدیقی حلقہ این اے 237 سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

صادق افتخار این اے 238 سے اور ارشد ووہرہ این اے 240 سے الیکشن لڑیں گے۔