بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آزاد فلسطینی ریاست ہی مسئلے کا حل ہے، دفتر خارجہ

دفتر خارجہ نے فلسطینیوں کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست ہی مسئلے کا حل ہے۔

ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ دنیا کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے، پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان غزہ کے فلسطینیوں کی مکمل حمایت کرتا ہے، آزاد فلسطینی ریاست ہی مسئلے کا حل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گلوبل ہیلتھ سیکیورٹی کے لیے پاکستان میں کانفرنس کا انعقاد ہوا۔