لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں نے انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے کی سہولت تمام جماعتوں کو دینے کا مطالبہ کردیا۔
اپنے ایک بیان میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن ایکٹ 2017 عملاً ختم ہوگیا ہے ،پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد جماعتوں کے اندر الیکشن کرانے کی ضرورت نہیں رہی ،فیصلہ قانون کی ہار اور قانون شکن کی جیت ہے ،ثابت ہوا لاڈلا عزیز ہے ،”کیس” نہیں “فیس” اور ثاقب نثار دور کی یاد تازہ ہوگئی ،فیصلہ 9 مئی کے مجرموں کی حوصلہ افزائی ہے ،فیصلہ الیکشن کمیشن کو تالا لگانے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ کرانے کی سازش کرنے والوں کے سہولت کاروں کو سلام ہے ،الیکشن کمیشن نے قانون پر عمل کیا لیکن فیصلہ لاڈلے کے حق میں آیا۔
رانا ثناء اللہ کاانٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے کی سہولت تمام جماعتوں کو دینے کا مطالبہ








