بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

غلا م سرور کے لیے نشست چھوڑناباعث شرمندگی ہوگا،خواجہ آصف

اسلام آباد(ممتازنیوز)مسلم لیگ(ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہاہے کہ غلا م سرور کے لیے نشست چھوڑناباعث شرمندگی ہوگا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ پارٹی وفاداروں سے مجبوری کے تحت زیادتیاں ہوجاتی ہیں  لیکن اپنی پارٹی کے خلاف آزاد کھڑا ہوجانا بھی ٹھیک نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ غلام سرور جو گفتگو فرماتے تھے اور جووزارت کے ساتھ کیامیں اس کاگواہ ہوں،ان کے لیے نشست چھوڑناباعث شرمندگی ہوگا۔انہوں نے کہاکہ فیض آباد دھرنا کمیشن کی کارروائی سے مایوس ہوا ہوں ،کمیشن میری گفتگو سننے میں دلچسپی نہیں دکھارہا۔انہوں نے کہاکہ جنہوں نے کل اور آج استعفیٰ دیایہ قومی مجرم ہیںان کی ذلت صدیوں تک یادر ہے گی۔