بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی سے بلے کا نشان چھیننے کی مخالفت کردی

کراچی (ویب ڈیسک) ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف سے بلے کا نشان چھیننے کی مخالفت کردی۔

جیوکے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت سے اس کا انتخابی نشان نہیں چھینا جانا چاہئے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہمارا واضح موقف ہے کہ تحریک انصاف کو انتخابات میں بلے کے نشان کے ساتھ حصہ لینے دیا جائے۔

تحریک انصاف کے رہنما نعیم پنجوتھہ نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کے حکم کو 26گھنٹے گزرنے کے باوجود الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو بلے کا نشان الاٹ نہیں کیا، دیگر جماعتیں انتخابی مہم چلارہی ہیں ہمیں بلے کے چکر میں لٹکایا گیا ہے۔

میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا کہ جسٹس اعجاز الاحسن کے استعفے سے سپریم کورٹ میں بحران پیدا نہیں ہوا

سپریم کورٹ میں بحران اس وقت پیدا ہوا تھا جب ثاقب نثار نے اپنی مرضی کے فیصلے دینا شروع کیے، جسٹس اعجاز الاحسن فیض آباد دھرنا کیس فیصلے کیخلاف ریفرنس دینے والے اور دلوانے والوں کی سرپرستی کرتے رہے ہیں، جب آپ دباؤ میں فیصلے کرتے ہیں تو انصاف کیسے ہوگیا، ایک ادارہ خود احتسابی کررہا ہے اور دوسرا ادارہ درست سمت جارہا ہے تو انہیں سراہا جانا چاہئے، ادارہ اگر ماضی میں لگے داغ دھونا چاہتا ہے تو اچھی بات ہے۔