الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے مختلف سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلہ آج 3 بجے سنایا جائے گا۔
جن سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق الیکشن نے فیصلہ محفوظ کیا تھا ان میں جمعیت علمائے پاکستان، آل پاکستان منارٹی الائنس شامل ہیں۔
ان سیاسی جماعتوں میں آل پاکستان تحریک، عوامی پارٹی پاکستان، پاکستان نیشنل مسلم لیگ بھی شامل ہیں۔
سیاسی جماعتوں میں بہاولپور نیشنل عوامی پارٹی، سب کا پاکستان، پاکستان امن کونسل پارٹی شامل ہیں۔
پاکستان امن پارٹی، پاکستان برابری پارٹی، مسیحی عوامی پارٹی سے متعلق بھی فیصلہ آج سنایا جائے گا۔
پاکستان قومی یکجہتی پارٹی، سنی تحریک، نظامِ مصطفیٰ پارٹی نے بھی انٹرا پارٹی انتخابات نہیں کرائے۔
پاکستان مسلم لیگ جناح کے انٹرا پارٹی الیکشن کے نتائج کا فیصلہ بھی آج سنایا جائے گا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے ان تمام سیاسی جماعتوں میں انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے سے متعلق فیصلے آج 3 بجے سنائے جائیں گے۔









